سندھ میں پانی کی قلت میں اضافہ، غذائی بحران پیدا ہونے کا خدشہ

Last Updated On 26 May,2018 05:52 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں پانی کی قلت 65 فیصد تک پہنچ چکی ہے، بحران پر قابو نہ پایا گیا تو غذائی قلت پیدا ہو جانے کا خدشہ ہے۔

سندھ آباد گار بورڈ کے صدرمحمود نواز شاہ کا کہنا ہے کہ پانی کی قلت کے باعث خریف کی فصلیں کپاس، گنا، باغات و سبزیات کی پیداوار شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ اس وقت سندھ کے بیراجوں سے پانی کا انخلا بہت کم ہے، جس سے فصلوں کی آبیاری نہیں ہو پارہی، یہی وجہ ہے کہ کپاس کی بیجائی اب تک 90 کے بجائے صرف 30 فیصد ہوئی ہے۔

انہوں نے درخواست کی ہے کہ وفاق ارسا کو پابند کرے کہ وہ تمام صوبوں کو پانی کی تقسیم منصفانہ کرے اور سندھ سرکار بھی پانی کی تقسیم کے نظام میں بہتری اور شفافیت لانے کے عملی اقدامات کرے۔