کراچی: (دنیا نیوز) وزیرِاعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ الگ صوبے کی باتیں کرنے والوں پر لعنت بھیجتا ہوں۔
سندھ اسمبلی میں بجٹ پر بحث سمیٹتے ہوئے قائدِ ایوان اور وزیرِاعلی سندھ مراد علی شاہ نے تقریبا تین گھنٹے خطاب کیا۔ وزیرِاعلی نے پراجیکٹر کی مدد سے مختلف منصوبوں کی تصاویر دکھائیں۔
اپنی تقریر میں انہوں نے کہا کہ الگ صوبے کے ذکر پر ردعمل میں کہا کہ وہ ایسی باتیں کرنے والوں پر لعنت بھیجتے ہیں۔ ہم پر الزام لگایا گیا کہ سندھ کو دو حصوں میں بانٹا گیا، میں یہ الزام مسترد کرتا ہوں، پورا سندھ میرا ہے۔
مراد علی شاہ نے اپنی تقریر میں سیاسی مخالفین کے الزامات کے جواب بھی دیئے اور حکومتی کارکردگی کے بارے میں بتایا کہ اس وقت ہم 915 میگاواٹ ونڈ پاور سے پیدا کر رہے ہیں۔ وزیرِاعلی نے کہا کہ وفاق نے 627 بلین روپوں کے فنڈز میں کٹوتی کر کے 580 بلین کر دیئے۔ رواں برس 721 سکیمیں جبکہ 958 سکیمیں نئے برس مکمل کر لیں گے۔