کراچی: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی نے وزیراعلیٰ سندھ کیلئے 3 نام فائنل کرلئے، ذرائع کے مطابق، سابق الیکشن کمشنر سونو خان بلوچ نگران وزیراعلیٰ کے لئے فیورٹ امیدوار ہیں۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ سندھ کے لئے دیگر ناموں میں جسٹس (ر) زاہد قربان، سابق چیف سیکرٹری فضل الرحمن بھی شامل ہیں۔ پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے ناموں کی منظوری دے دی۔ نگران وزیراعلیٰ کا حتمی اعلان اپوزیشن سے مشاورت کے بعد ہوگا۔