کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے ارکان سندھ اسمبلی کے اعزاز میں افطار ڈنر، اپوزیشن جماعتوں کا بائیکاٹ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ کی تقسیم کی بات کرنے والوں کو عوام مسترد کرچکے ہیں۔
وزیراعلیٰ ہاؤس میں ارکان سندھ اسمبلی کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام ہوا مگر اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے شرکت نہ کی، اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں نے سندھ کی تقسیم کی بات کرنے والوں پر لعنت بھیجی اردو بولنے والوں سے بیان کا کوئی تعلق نہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہر جماعت کا حق ہے کہ وہ انتخابی عمل میں حصہ لیں، تاہم نفرت کی سیاست کو عوام مسترد کردیں گے۔
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ کے لیے مشاورت پر اپوزیشن لیڈر سے بات ضرور ہوگی اور پارلیمانی کمیٹی نگراں حکومت کا فیصلہ کریگی۔