جون میں چاول کی ملکی برآمدات میں 2.58 فیصد اضافہ

Last Updated On 22 July,2018 04:49 pm

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) چاول کی برآمدات 147.22 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں، پچھلے ماہ برآمدات کا حجم 143.52 ملین ڈالر رہا۔

ماہ جون کے دوران چاول کی ملکی برآمدات میں 2.58 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ جون 2018ء کے دوران چاول کی برآمدات 147.22 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ جون 2017ء کے دوران چاول کی قومی برآمدات کا حجم 143.52 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح جون 2017ء کے مقابلے میں جون 2018ء کے دوران چاول کی قومی برآمدات میں 3.70 ملین ڈالر یعنی 2.58 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔