لاہور: (دنیا نیوز) مریم نواز کے جیل میں جانے کے بعد ان کے اکاونٹ سے ہونے والے پہلے ٹویٹ میں فیض احمد فیض کے اشعار ٹویٹ کیے گئے.
مریم نوازکےاکاؤنٹ سے ٹویٹ کس نے کیا؟ دنیا نیوز نے پتا لگا لیا۔ دنیا نیوز کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جنید صفدر والدہ مریم نواز کا ٹویٹر اکاؤنٹ استعمال کر رہے ہیں۔
انہوں نے فیض احمد فیض کے اشعار ٹوئٹ کیے۔
جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا، وہ شان سلامت رہتی ہے
یہ جان تو آنی جانی ہے، اس جاں کی تو کوئی بات نہیں
گر بازی عشق کی بازی ہے، جو چاہو لگا دو ڈر کیسا!
گر جیت گئے تو کیا کہنا، ہارے بھی تو بازی مات نہیں
جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا، وہ شان سلامت رہتی ہے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 21, 2018
یہ جان تو آنی جانی ہے، اس جاں کی تو کوئی بات نہیں۔
گر بازی عشق کی بازی ہے، جو چاہو لگا دو ڈر کیسا۔
گرجیت گئے تو کیا کہنا، ہارے بھی تو بازی مات نہیں۔#VoteKoIzzatDo #ووٹ_کو_عزت_دو
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف اوران کی صاحبزادی مریم نواز ایون فیلڈ (لندن فلیٹس) ریفرنس کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد اڈیالہ جیل میں قید ہیں، دونوں کو پاکستان واپس آنے پر طیارے سے ہی گرفتار کرلیا گیا تھا۔
ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں احتساب عدالت نے نواز شریف کو دس سال اور مریم نواز کو سات سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے، اس کے ساتھ ساتھ دونوں پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے ہیں، شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر بھی اسی جیل میں قید ہیں، انہیں ایک سال کی سزا سنائی گئی تھی۔