منی بجٹ میں 178 ارب روپے کے نئے ٹیکسز عائد

Last Updated On 18 September,2018 05:54 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت کا منی بجٹ، عوام کو پہلے ہی ماہ میں مہنگائی کا بڑا جھٹکا دے دیا۔ ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر کے موبائل فون، سگریٹ، ڈائپر، بے بی وائپس، چاکلیٹس سمیت 595 اشیاء مہنگی کر دی گئیں۔

حکومت کا منی بجٹ مہنگائی کا طوفان لے آیا، 300 پرتعیش اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد، 295 پر ڈیوٹی میں اضافہ، 178 ارب روپے کے نئے ٹیکسز عائد کر دیے گئے۔ منی بجٹ کے ذریعے حکومت نے 1800 سی سی سے زائد کی گاڑی پر ٹیکس میں 10 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ منی بجٹ کے بعد خواتین کے لیے بناؤ سنگھار بھی مہنگا ہوگیا۔ امپورٹڈ کریم، میک اپ کٹس، لینز، پرس اور پرفیوم اب مہنگے داموں ملیں گے۔

اس کے علاوہ ٹن فوڈ، جام، جیلی، پالتو جانوروں کی خوراک کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ باتھ روم فٹنگ، سرامکس پر بھی ڈیوٹی بڑھائے جانے کی تجویز ہے۔

Advertisement