کراچی: (دنیا نیوز) حکومت کی کفایت شعاری مہم کے باعث آٹھ ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا صرف 46 فیصد ہی استعمال ہوسکا۔ وزیراعظم یوتھ اینڈ ہنرمند پروگرام کے لئے رکھے گئے 7 ارب روپے میں سے ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا۔
جولائی سے فروری کے دوران ترقیاتی بجٹ سے 310 ارب روپے خرچ کیے گئے جبکہ مالی سال 19-2018 کے لئے حکومت نے پی ایس ڈی پی کی مد میں 675 ارب روپے مختص کیے ہیں۔
پلاننگ کمیشن کے مطابق حکومت نے 8 ماہ کے دوران ہائی وے اور روڈز کی تعمیر کے لئے 123 ارب روپے، اعلیٰ تعلیم کے منصوبوں کے لئے 18 ارب روپے، اٹامک انرجی کمیشن کے لئے 18 ارب روپے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے لئے تقریبا 26 ارب روپے، ریلوے ڈویژن کے لئے 8 ارب روپے اور واٹر ریسورس ڈویژن کے لئے 26 ارب روپے جاری کیے۔
پرائم منسٹر یوتھ اینڈ ہنرمند پروگرام کے لئے رکھے گئے 7 ارب روپے میں سے ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا گیا۔