اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) شہبازشریف کوپی اے سی کی سربراہی سے ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔
درخواست گزارشاہد اورکزئی نے استدعا کی ہے عدالت سپیکر سے دریافت کرے کہ انہوں نے آئین کی کس شق اور اسمبلی کے قواعد کو نظر انداز کر کے وزیر اعظم سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس کے بعد شہباز شریف کو بلامقابلہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی سونپی گئی،آئین سپیکر کو وزیر اعظم کے ساتھ کسی قسم کی خصوصی مشاورت کا حق نہیں دیتا،قائد حزب کی رکنیت معطل کرکے انہیں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی سے برطرف کیا جائے ۔