اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیر اطلاعات خیبر پختونخواہ شوکت یوسفزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے مسلسل عدم حاضری پر ناقابل وارنٹ جاری کئے۔ عدالت نے شوکت یوسفزئی کو 28 مارچ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت کی جانب سے تحریک انصاف کے دیگر 26 کارکنوں کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔
عدالت کی جانب سے شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، اسد عمر اور شفقت محمود کو آج حاضری سے استثنا مل گیا، صدر عارف علوی اور عمران خان کی بریت کی درخواستوں پر آئندہ سماعت پر بحث ہوگی، انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کر دی۔