کراچی: (روزنامہ دنیا) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں میں مناسب نمائندگی نہ ملنے پر ایم کیو ایم پاکستان کے تحریک انصاف سے اختلافات بڑھ گئے۔
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کر لیا اور اپنے ارکان کو اسلام آباد جانے سے روک دیا،تحریک انصاف کے ساتھ مزید چلنا ہے یا نہیں،رابطہ کمیٹی اجلاس میں طے ہو گا،ایم کیو ایم پاکستان کا اصرار ہے کہ شماریات کے بجائے داخلہ ، انسانی حقوق یا توانائی کی قائمہ کمیٹی دی جائے ۔ذرائع کے مطابق تحفظات سے حکومت اور وزیر اعظم کو آگاہ کردیا گیا۔واضح رہے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور تحریک انصاف کے درمیان گزشتہ دو ماہ سے مختلف موضوعات پر اختلافات سامنے آرہے ہیں۔