پاکستان کے لیے بڑا مالیاتی پیکیج، سعودی عرب کی منصوبہ بندی

Last Updated On 11 February,2019 06:18 pm

ریاض: (روزنامہ دنیا) سعودی عرب پاکستان کے لیے ایک بڑا مالیاتی پیکیج مہیا کرنے کی منصوبہ بندی میں مصروف ہے جس کے ذریعے مشکلات کی شکار پاکستانی معیشت کو سہارا ملے گا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق تقریباً دس ارب ڈالر کی مجوزہ سرمایہ کاری میں بڑا حصہ سعودی عرب کی اس ریفائنری پر خرچ ہوگا جسے گوادر کی پاکستانی بندرگاہ میں تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ خبر رساں ادارے نے اس حوالے سے ولی عہد محمد بن سلمان کے دو قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ممکنہ طور پر سعودی ولی عہد پاکستان کا دورہ بھی کرنے والے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا تھا، سعودیہ نے 6.2 ارب ڈالر کا پیکج دیا تھا۔

Advertisement