اسلام آباد: (دنیا نیوز) سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاک سعودی صنعت کاروں، تاجروں اور سرمایہ کاروں کی کانفرنس بھی ہو رہی ہے جس میں باہمی تجارت کی نئی راہیں تلاش کی جائیں گے۔
سعودی ولی عہد کے دورے کے موقع پر پاک سعودی تجارت کا اب نیا باب شروع ہوگا۔ حلال گوشت، لائیو سٹاک اور زراعت میں سعودی سرمایہ کاری آئے گی اور تجارت بڑھے گی۔
مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے بتایا کہ سعودی منڈیوں تک پاکستانی مصنوعات کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا، پاکستان کی حلال فوڈ انڈسٹری کو اس دورے سےفائدہ ہوگا۔
وفاق ہائے ایوان صنعت وتجارت کے سینئر نائب صدر اختیار بیگ کا کہنا ہے کہ پاک سعودی بزنس مین ٹو بزنس مین کانفرنس سے پاکستان کی برآمدات کو فروغ حاصل ہو گا۔ سعودی سرمایہ کاری سے پاکستان میں صنعتوں اور کاروبار کو وسعت ملے گی تو روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔