عوام کے لئے بری خبر: بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ

Last Updated On 19 February,2019 10:27 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بجلی کی قیمت میں 1 روپے 93 پیسے فی یونٹ اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ پاور کمپنیوں نے فیول ایڈجسمنٹ کے لئے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی۔

عوام کے لئے بری خبر، بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا، پاور کمپنیوں نے نیپرا میں درخواست دائر کرا دی۔ پاور کمپنوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ جنوری میں فیول کی لاگت 7 روپے 69 پیسے رہی جبکہ وصول 5 روپے 75 پیسے کیے گئے، اس لئے فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 1 روپے 93 پیسے بڑھائی جائے۔ نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ سے متعلق پاور کمپنیوں کی درخواست کی شنوائی 20 فروری کو رکھی ہے۔


تجزیہ کاروں کے مطابق شمالی علاقہ جات میں برف باری سے دریاوں میں پانی کے بہاوں میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے باعث پانی سے بجلی کی پیداوار بھی گھٹ گئی، ضرورت کو پورا کرنے کی خاطر پاور کمپنوں نے فرنس آئل اور دیگر ذرائع سے بجلی پیدا کی۔