آئندہ بجٹ میں نان فائلرز کو پراپرٹی کی خرید و فروخت پر رعایت ملنے کا امکان

Last Updated On 01 June,2019 03:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئندہ بجٹ میں نان فائلرز کے لیے اچھی خبر، پراپرٹی کی خریدو فروخت پر رعایت ملنے کا امکان ہے۔

 ذرائع کے مطابق 40 لاکھ روپے سے زائد کی پراپرٹی خریدنے پر عائد پابندی ختم ہو سکتی ہے، ایف بی آر نے نان فائلرز پر پابندی ختم کرنے کی تجاویز تیار کر لیں، منی بجٹ میں 40 لاکھ سے زائد کی پراپرٹی خریدنے پر پابندی عائد کی تھی، نان فائلرز پر پابندی سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کا کاروبار ٹھپ ہو گیا تھا، نان فائلرز سے پابندی ہٹانے کا حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے بجٹ میں کیا جائے گا۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق بجٹ میں نان فائلرز کو سہولت دینے کا مقصد تعمیرات اور پراپرٹی کے شعبے میں سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے، سرمایہ کار بھی حکومتی تجویز سے مطمئن نظر آتے ہیں۔ ریئل اسٹیٹ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن نے حکومتی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پراپرٹی پر عائد ٹیکس کی شرح کم کی جائے۔

دوسری جانب معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدام سے ٹیکس وصولی میں اضافہ تو ہوسکتا ہے لیکن اقدام فائلز کی حوصلہ شکنی کا باعث بنے گا۔

 

Advertisement