کراچی : (دنیا نیوز) مالی سال 19-2018ء میں کسٹم ڈیوٹی میں 13 فیصد کا اضافہ کر دیا گیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کسٹَم ڈیوٹی 19-2018ء میں 684 ارب روپے رہی۔ مالی سال 19-2018ء میں درآمدی مصنوعات پر سیلز ٹیکس 843 ارب روپے رہا۔
ایف بی آر کا مزید کہنا تھا کہ مالی سال 19-2018 میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 13 ارب روپے رہی، مالی سال 19-2018ء میں ودہولڈنگ ٹَیکس 223 ارب روپے رہا۔
ادارے کا کہنا ہے کہ کسٹم نے مالی سال 19-2018 میں 48 کروڑ روپے مالیات کی کرنسی پکڑی، مالی سال 19-2018ء میں کسٹم نے 32 ارب روپے کا اسمگلڈ مال پکڑا۔