اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئر مین فیڈرل بورڈ آف ریونیو سیّد شبر زیدی کا کہنا ہے کہ تعمیراتی شعبہ باقی انڈسٹریز کو بھی فروغ دیتا ہے۔ ہماری زیادہ تر توجہ گھروں کی تعمیر پر ہو گی۔ تاجر برادری کو کسٹم میں مشکلات آتی ہے۔ ہراساں کرنیوالے اختیارات ایف بی آر سے واپس لے رہے ہیں۔
دنیا نیوز کے مطابق ان کا مزید کہنا تھا کہ پراپرٹی پر کیپٹل گین کی شرح میں خاطر خواہ کمی کی گئی ہے۔ ریئل اسٹیٹ کی ایف بی آر ویلیو ایشن چند دن میں مل جائے گی۔ وزیراعظم کی ہدایت ہے تعمیراتی سیکٹر پر توجہ دیں۔
ایف بی آر چیئر مین کا کہنا تھا کہ مجھے ہدایات تھی مارکیٹ میں اسمگل اشیا پر ہاتھ ڈالیں لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی تاکہ مارکیٹ میں ڈر نہ پیدا ہوجائے۔ انڈرانوائسنگ سے بچنے کیلئے امپورٹڈ اشیا پر قیمت لازمی لکھی جائیگی۔ انڈرانوائسنگ سے بچنے کیلئے امپورٹڈ اشیا پر قیمت لازمی لکھی جائیگی۔
شبر زیدی کا کہنا تھا کہ سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن کا سسٹم خود کارکر دیا ہے، اگر ڈیوٹی کو ایڈجسٹ کرنا پڑا تو کریں گے۔ ری فنڈ کا سسٹم نہ چل سکا توزیرو ریٹڈ سیکٹر سے دوبارہ بات کرینگے۔ درآمد اشیا پرریٹیل قیمت پرنٹ کی جائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شوگر کین ڈیلرز کا ٹیکس بڑھایا نہیں کم کیا ہے۔ چینی اور سیمنٹ ڈیلر کا ٹیکس 0.25 کم کردیا ہے۔ چینی پر 3 روپے 26 پیسے اضافے کا ذمےدار ہوں، اس سے زیادہ کا نہیں۔ شوگر کین ڈیلرز کا ٹیکس بڑھایا نہیں کم کیا ہے۔
سمگلنگ کے حوالے سے چیئر مین ایف بی آر کا مزید کہنا تھا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ، اسمگلنگ اور انڈر انوائسنگ کی وجہ سے مسائل ہیں۔
سیّد شبر زیدی کا کہنا تھا کہ ایک ہی آدمی کا آڈٹ بار بار کیا جاتا ہے۔ مانتا ہوں آڈٹ سے نتائج نہیں آتے، لوگ ہراساں ہوتے ہیں، وزیراعظم کی ہدایت پر کسی کا آڈٹ بار بار نہیں کیا جائے گا۔ یکم جولائی سے سی این آئی والا قانون لاگو نہیں۔ سی این آئی سی کی شرط بھی نہیں لگائی۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیوڈنڈ پر ٹیکس وہاں لگا یا جہاں پہلے نہیں تھا۔ عام تاجر 340 صفحے کی کتاب پر کاؤنٹنگ کرکے ٹیکس نہیں دے سکتا۔ چیمبرز فیصلہ کریں اگر ٹیکس نیٹ میں نہیں آنا تو وزیراعظم کو بتادوں گا۔ ایس ایم سی کو الگ قانون کرنے کو تیار ہیں۔
ایف بی آر چیئر مین کا کہنا تھا کہ ڈسٹری بیوٹرز ٹیکس نیٹ میں نہیں آنا چاہتے اس لیے بے چین ہے، انہیں ٹیکس نیٹ میں آنا چاہیے، اگر ڈیوٹی کو ایڈجسٹ کرنا پڑا تو ہم کرینگے۔
ایک اور سوال پر ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت ہے گھی کی قیمت نہیں بڑھنی چاہیئے، گھی کی قیمت بڑھنے پر کارروائی ہو سکتی ہے۔ اجناس کی مد میں مسائل میں کوتاہی بر بات چیت کیلئے تیار ہیں۔
شبر زیدی کا مزید کہنا تھا کہ زیرو ریٹڈ پر اپٹما سے بات چیت کیلئے جا رہا ہوں، درآمد کنندگان کے مسئلے کے حل کیلئے تاجروں کیساتھ بیٹھیں گے۔ ری فنڈ کا نظام نہیں چل سکا تو بات چیت کریں گے۔
چیئر مین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ آٹو میشن کی طرف زیادہ جائیں۔ سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن کا سسٹم خودکارکردیا ہے۔ درمیانے درجے کے ریٹیلرز سے بجلی کے بل کے حساب سے جانچ ہو گی۔