چینی انویسٹرز کی اسلم اقبال سے ملاقات، 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اعلان

Last Updated On 13 July,2019 10:43 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال سے چین کی 60 سرمایہ کار کمپنیوں کے نمائندوں نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران چینی سرمایہ کاروں نے آئندہ پانچ سال میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے صنعتی شعبے میں انقلابی نوعیت کی اصلاحات متعارف کرائی ہیں، نئے صنعتی مراکز بنائے جارہے ہیں، مظفر گڑھ میں ہزاروں ایکڑ پر پاکستان کا سب سے بڑا سپیشل اکنامک زون بنایا جا رہا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ تاجروں کے تمام مطالبات پورے کئے ہیں، وہ سیاسی جماعتوں کے آلہ کار نہ بنیں، 20 کلو آٹے کا تھیلا 770 روپے میں 100 گرام کی روٹی 6 روپے میں اور نان 12 روپے میں فروخت ہوگا

میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ اگر کسی فلور مل یا ذخیرہ اندوز یا ناجائز منافع خورنے غریب کا استحصال کرنے کی کوشش کی قانون حرکت میں آئے گا۔