ڈالر چار ماہ کی کم ترین سطح پر، 155 روپے 98 پیسے پر ٹریڈنگ

Last Updated On 14 October,2019 10:52 am

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں ڈالر چار ماہ کی کم ترین سطح پر، امریکی کرنسی روپے کے مقابلے 8 پیسے سستی ہو گئی۔

مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر گر گیا، انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے سستا ہوا جس کے بعد 155 روپے 98 پیسے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کے ریٹ میں حالیہ کمی بین الاقوامی مارکیٹ میں اتار چڑھاو کے سبب ہو سکتی ہے تاہم حکومت کو پاکستانی روپے کو مضبوط کرنے کیلئے ملکی معیشیت پر خصوصی توجہ دینی ہو گی اور مستقل بنیادوں پر دور رس پالیسیوں کا نفاذ کرنا ہو گا، جس سے ایک طرف سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافے سے منجمد معیشیت بحال ہو سکے گی۔- 
 

Advertisement