لاہور: (دنیا نیوز) آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے کمپنی اور ڈیلرمارجن میں اضافے کا مطالبہ کر دیا۔
بتایا گیا ہے کہ پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر کمپنیوں کا مارجن 25 پیسے فی لٹر بڑھانے کی تجویز ہے اور پٹرول پر ڈیلرز مارجن میں 34 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے، منظوری کے بعد پٹرول پر او ایم سی مارجن 2 روپے 89 پیسے فی لٹر ہو جائے گا۔
دوسری جانب پٹرول پر ڈیلرز مارجن بڑھ کر 3 روپے 81 پیسے فی لٹر ہوجائے گا، ہائی سپیڈ ڈیزل پر او ایم سی مارجن 2 روپے 89 پیسے فی لٹر ہوجائے گا، ہائی سپیڈ ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 3 روپے 22 پیسے فی لٹر ہوجائے گا۔