اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے انسداد پولیو پروگرام بابر بن عطا مستعفی ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی وجوہات کی بناء پر عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔
بابر بن عطاء کا کہنا تھا امید ہے میری جگہ نیا آنے والا بھی پولیو کے خاتمے کا مشن جاری رکھے گا، پولیو ورکرز کی ان تھک محنت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔