ملک بھر کے لاکھوں بچوں کو پولیو بچاؤ کے قطرے پلانے کا آغاز

Last Updated On 26 August,2019 09:22 pm

پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے فوکل پرسن بابر بن عطا نے مہم کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے مفاد کیلئے مہم کے بائیکاٹ کا اعلان بے وقوفی ہے۔ جو والدین بچوں کو قطرے نہیں پلاتے، وہ انہیں معذور بنا رہے ہیں۔

بابر بن عطا نے پروپیگنڈے کا شکار علاقے ماشوخیل سے مہم کا افتتاح کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو کیسز سامنے آئے، ان بچوں نے پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہیں پیے، والدین کو پیار سے رضامند کریں گے۔

بابر بن عطا نے مزید کہا کہ کسی مرض سے چھٹکارے کی دوائی کو اپنے مفادات سے نہیں جوڑنا چاہیے۔ خیبر پختونخوا کے 29 اضلاع میں انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ والدین پولیو ویکسینیشن کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔

ادھر کوئٹہ میں بھی سات روزہ خصوصی پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔ بلوچستان کے دیگر اضلاع نصیر آباد، جعفر آباد، جھل مگسی، صحبت پور میں 28 اگست جبکہ قلعہ عبداللہ میں 2 ستمبر سے پولیومہم شروع ہوگی۔
 

Advertisement