اسلام آباد: (دنیا نیوز) مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے پاکستان میں پولیو کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے پاکستان سے اشتراک کا فروغ دیکھ رہا ہوں، انسداد پولیو کیلئے پاکستان سے تعاون جاری رہے گا، پاکستان کی صورتحال انسداد پولیو کی کوششوں کیلئے خطرہ ہے، خطرناک پولیو وائرس پاکستان بھر میں پھیل رہا ہے، خیبرپختونخوا میں پولیو کیسزوائرس پھیلنے کا ثبوت ہے، ہمیشہ کی طرح پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کیلئے پرعزم ہیں۔
خط میں مزید لکھا گیا کہ ثانیہ نشتر کیساتھ تخفیف غربت سے متعلق جون میں ملاقات ہوئی، پاکستان میں تخفیف غربت سے متعلق طویل المدتی کام کرنا چاہتے ہیں، احساس پروگرام کیلئے ڈیلیوری یونٹ قائم کرنا چاہتے ہیں۔