اسلام آباد: (دنیا نیوز) خصوصی انسداد پولیو مہم کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے جس کے دوران سڑسٹھ اضلاع میں پچانوے لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے۔
وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو بابر بن عطا نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ لاہور، راولپنڈی، شمالی وزیرستان اور لکی مروت کے ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی متاثر کن رہی۔ ایف آئی آر درج کیے بغیر بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کو قائل کرنا قابل تحسین ہے۔
بابر بن عطا نے کہا نئے پاکستان میں زبردستی اور بندوق کی نوک پر پولیو کے قطرے نہیں پلائے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں رہ جانے والے بچوں کے لئے دوسرا مرحلہ جمعرات سے شروع ہو رہا ہے۔