شانگلہ: (دنیا نیوز) شانگلہ کے رہائشی ڈیڑھ سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد رواں رجسٹرڈ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 23 تک جا پہنچی۔
پاکستان میں انسداد پولیو کی مہمات اور حکومتی کوششوں کے باوجود پولیو ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے علاقے شانگلہ میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے۔
شانگلہ کی یونین کونسل نصرت خیل میں ڈیڑھ سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ ایک اور بچے میں اس مرض کی تشخیص کے بعد رواں برس پولیو وائرس کے رجسٹر ہونے والے کیسز کی تعداد 23 تک جا پہنچی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پاکستان میں پولیو کے بڑھتے کیسز پر شدید تحفظات ظاہر کیے جا چکے ہیں۔