وزیراعظم کی زیر صدارت پولیو سے متعلق ہنگامی اجلاس

Last Updated On 21 August,2019 12:22 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی زیر صدارت پولیو سے متعلق ہنگامی اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شریک ہیں، وزیراعظم کے پولیو معاون بابر بن عطا بریفنگ دے رہے ہیں۔

 اجلاس میں خیبرپختونخوا میں پولیو وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ رواں برس اب تک رپورٹ پولیو کیسز کی تعداد گزشتہ 3 برسوں کے مجموعی کیسز سے متجاوز کر گئی۔ انسداد پولیو کی حکومتی کوششوں کے برعکس ملک بھر سے 53 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے۔ خیبرپختونخوا کے علاقوں سے 41 پولیو کیسز سامنے آئے، انسداد پولیو پروگرام پنجاب سے اب تک 5، بلوچستان سے 4، سندھ سے 3 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے۔

یاد رہے پاکستان میں 2016 کے دوران 20 پولیو کیسز سامنے آئے، 2017 میں 8 اور 2018 میں مجموعی طور پر 12 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

 

Advertisement