اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا میں پولیو وائرس بے قابو ہونے پر نوٹس لے کر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
وزیراعظم سیکرٹریٹ میں بدھ کے روز ہنگامی اجلاس ہوگا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور چیف سیکرٹری کو شرکت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم کے پولیو معاون بابر بن عطا بریفنگ دیں گے، اجلاس میں وفاقی وزیر صحت اور بین الاقوامی اداروں کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔