خیبر پختونخوا میں پولیو کے مزید تین کیسز کی تصدیق

Last Updated On 25 August,2019 06:58 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں بنوں، وزیرستان اور ہنگو کے علاقوں سے پولیو کے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد وہاں کیسز کی تعداد 44 ہو گئی ہے۔

انسداد پولیو پروگرام کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں اس وقت پولیو کیسز کی تعداد 58 ہو چکی ہے۔ خیبر پختونخوا میں پولیو وائرس کی صورت حال خطرناک ہے۔ اس کے علاوہ دو کیسز حیدر آباد سندھ سے بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع میں 26 اگست سے پولیو مہم شروع ہو رہی ہے۔
 

Advertisement