اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلامی نظریاتی کونسل نے پولیو ویکسین پلانے سے متعلق سو سے زائد فتوؤں کی تصدیق کر دی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی حمایت سے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار کرنے والے والدین کے خدشات دور ہوں گے۔
اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا ہے کہ منفی پروپیگنڈا پولیو کے خاتمے میں بڑی رکاوٹ ہے اور اس کی وجہ سے والدین کے ذہنوں میں شکوک وشبہات جنم لیتے ہیں۔ علمائے کرام اور مدارس سے ملک سے پولیو خاتمے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی حمایت سے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار کرنے والے والدین کے خدشات دور ہوں گے اور یہ اقدام ملک سے پولیو کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگا۔