کراچی سے پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

Last Updated On 08 September,2019 10:41 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی 8 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

پاکستان میں رواں سال پولیو کے 62 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ سے 6، پنجاب میں 5، بلوچستان میں 5 پولیو کے کیس رپورٹ ہوئے۔

2019ء میں اب تک خیبر پختونخوا ٹرائبل ڈویژنز میں 8 جبکہ خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ 38 پولیو کے کیس رپورٹ ہوئے۔
 

Advertisement