براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں ماہِ ستمبر کے دوران 112 فیصد کا ریکارڈ اضافہ

Last Updated On 18 October,2019 11:51 am

کراچی: (دنیا نیوز) ماہ ستمبر میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 26 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

بیرونی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں زبردست اضافہ، ستمبر میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 26 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ایک ماہ میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 112 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 38 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصے میں یہ 18 کروڑ 20 لاکھ تک محدود تھی۔ سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے ستمبر کے دوران مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 137 فیصد اضافے سے 88 کروڑ ڈالر رہی۔