گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں فن مصوری و خطاطی کی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں پینسل ورک، آئل پینٹ اور واٹر پینٹ سے تیار طالب علموں کے فن پارے نمائش کے لیے رکھے گئے تھے جو کہ شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔
گوجرانوالہ آرٹس کونسل ہال میں فن مصوری و خطاطی کی نمائش کا انعقاد ہوا جس میں تیس مصوروں کے فن پارے رکھے گئے تھے۔ مصوروں نے زندگی کے مختلف رنگوں کو کینوس پر ایسے اتارا کہ دیکھنے والوں کے لیے نظر ہٹانا مشکل ہو گیا۔
اس نمائش میں آئل پینٹ، واٹر پینٹ، پیپر ورک اور پنسل ورک سے بنے فن پارے شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ فن پاروں میں تاریخ و ثقافت، خطاطی، دیہاتی کلچر اور کیلیگرافی کو اجاگر کیا گیا۔ نوجوان طا لبعلم اپنی نمائش کی کامیابی پر انتہائی خوش دکھائی دیئے۔