برطانوی شاہی جوڑا شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے

برطانوی شاہی جوڑا شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے

یاد رہے موسم کی خرابی کے باعث شاہی جوڑا گزشتہ روز اسلام آباد پہنچ نہ سکا۔ برطانیہ کے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے دورہ لاہور میں کرکٹ کھیلی، ایس او ایس ویلیج کے بچوں میں گھل مل گئے اور ان کو کہانی سنائی، دونوں نے بادشاہی مسجد کا بھی دورہ کیا، اس کے بعد شوکت خانم ہسپتال میں مریضوں سے ملاقات کی۔

برطانوی شاہی جوڑا لاہور پہنچا تو ایئرپورٹ پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری سرور نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے ایئرپورٹ لاؤنج میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات کی۔