لاہور: (دنیا نیوز) برطانوی شاہی جوڑے پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی لاہور آمد پر خوش آمدید کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔
مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی راحت افزا کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں برطانوی شاہی جوڑے کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہا گیا۔
قرارداد کے متن کے مطابق شہزادی کیٹ مڈلٹن نے پاکستانی لباس زیب تن کرکے پاکستانی کلچر کو فروغ دیا۔ شاہی جوڑے نے رکشا میں سفر کرکے دنیا کو پیغام دیا ہے کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے۔ شاہی جوڑے کے اقدامات نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔