اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، وزارت انسانی حقوق نے اس گھناؤنے فعل کی روک تھام کے لیے اسلام آباد کے سکولوں میں آگاہی مہم کا آغاز کر دیا۔
بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ، وزارت انسانی حقوق کا اہم اقدام، وفاقی دارالحکومت کے سکولوں میں آگاہی مہم کا آغاز ہو گیا، تقریب کے دوران بچوں نے ٹیبلوز کے ذریعے بتایا کہ کوئی اجنبی ہو یا اپنا، اگر غلط طریقے سے چھونے کی کوشش کرے تو ہرگز خاموش نہ رہیں۔
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ جنسی زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لیے مزید قوانین جلد پارلیمنٹ سے منظور کروائے جائیں گے، آگہی مہم کا مقصد بچوں میں اپنی حفاظت کا شعور اجاگر کرنا ہے۔