کراچی: سکول وین کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ایک بھائی جاں بحق، دوسرا زخمی

Last Updated On 17 October,2019 04:39 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 1 میں سکول وین کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے سکول سے گھرجانے والا طالب علم زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس نے وین ڈرائیور کو گرفتار کرکے وین قبضے میں لے لی۔

دنیا نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ون میں سکول وین نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جسکے نتیجے میں سکول سے گھر جانے والے دو سگے بھائی شدید زخمی ہو گئے، دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا ایک بھائی دم توڑ گیا۔

جاں بحق بچے کی شناخت دس سالہ حماد اور زخمی کی طلحہ کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے وین ڈرائیور کو گرفتار کرکے گاڑٰی تحویل میں لے لی۔

بچوں کے اہل خانہ کا کہنا ہے وہ کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں چاہتے، بچے سکول سے گھر آرہے تھے حادثہ ہو گیا۔

یاد رہے کہ شہر میں گزشتہ دو سالوں سے ٹریفک حادثات کے نتیجے میں اموات میں شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے جس کی بڑی وجہ موٹر سائیکل سواروں کا قوانین پر عمل نہ ہونا ہے۔