پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے نواحی علاقے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں ندی نالوں پر قائم غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق پشاور کے دیہاتی علاقے خزانہ میں ندی نالوں پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران بھاری مشینری کے ذریعے غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔
ترجمان کے مطابق تجاوزات کی وجہ سے ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ نہ ہونے کے برابر تھا جس کی وجہ سے زرعی پیداوار متاثر ہو رہی تھی، آپریشن میں ٹائون ٹو اور ریسکیو اہلکاروں نے بھی حصہ لیا، حکام کے مطابق ندی نالوں پر موجود غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔