زیارت ریزیڈنسی حملہ کیس، انسداد دہشتگردی عدالت نے تمام ملزمان کو بری کر دیا

Last Updated On 14 October,2019 02:17 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے زیارت ریزیڈنسی حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عدم ثبوت کی بنا پر تمام ملزمان کو بری کر دیا، زیارت ریزیڈنسی نذرآتش کیس میں 15 ملزمان نامزد تھے۔

زیارت ریزیڈنسی نذرآتش کا واقعہ 2013 میں پیش آیا تھا جس کے خلاف مقدمے میں 15 ملزمان کو نامزد کیا گیا تاہم انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج رحیم داد خلجی نے کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عدم ثبوت پر تمام 15 ملزمان کو بری کردیا۔ کیس کی پیروی ممتاز ایڈوکیٹ، شوکت رخشانی ایڈوکیٹ اور جعفر اعوان ایڈوکیٹ نے کی۔