کراچی پولیس منشیات کی روک تھام میں ناکام، خمیسو گوٹھ میں کوکین اور آئس کی کھلے عام فروخت جاری

Last Updated On 13 October,2019 01:14 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں سندھ پولیس منشیات کی روک تھام میں ناکام، نیو کراچی خمیسو گوٹھ میں کوکین اور آئس کی کھلے عام فروخت جاری ہے، منشیات فروخت کرنے والوں کی ویڈیو دنیا نیوز نے حاصل کر لی۔

کراچی میں منشیات فروشی کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص سرعام منشیات فروخت کر رہا ہے اور نشے میں مبتلا افراد بغیر کسی ہچکچاہٹ کے منشیات خریدتے نظر آتے ہیں۔ ویڈیو نیو کراچی ،خمیسو گوٹھ میں کوکین اور آئس کی کھلے عام فروخت کی ہے، مضر صحت نشے کی فروخت صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ہوتی ہے ۔ دنیا نیوز نے منشیات فروخت کرنے کی ویڈیو حاصل کر کے جاری کر دی۔

پولیس اس صورتحال میں مکمل ناکام دکھائی دیتی ہے حالانکہ پولیس حکام کی جانب سے منشیات فروشی روکنے کے بلند بانگ دعوے اکثر اوقات سامنے آتے رہتے ہیں۔