کراچی: (دنیا نیوز) آئی جی سندھ کلیم امام کا کہنا ہے کہ ایک سال میں فنڈز کی کمی کے باعث ایک نئی گاڑی اور گولی نہیں خرید سکے۔
سی پی آفس میں صوبہ بھر کی پولیس کے ہمراہ اجلاس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس نے 242 تخریب کاری سمیت دیگر واقعات پر وقت سے پہلے کنٹرول پایا، ایک سال میں 89 جعلی مقدمہ کرانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیے۔
آئی جی سندھ کا مزید کہنا تھا کہ میں نے سب کو ٹینیور دیا لیکن آپ لوگوں نے ایس ایچ اوز کو وقت نہیں دیا، پولیس سیف سٹی پروجیکٹ پر کام شروع کر رہی ہے، گاڑیاں چھینے کے 36 گینگ کا خاتمہ کیا۔
کلیم امام کا کہنا تھا کہ پولیس کی فائرنگ سے امل اور دیگر واقعات پر بہت افسوس ہے، خواجہ سرائوں کو سندھ پولیس میں کوٹہ سسٹم کے تحت بھرتی کررہے ہیں، 27 کروڑ کی رقم انعامات کے طور پر پولیس افسران و اہلکاروں کو دی۔