ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے، پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو دوران ڈکیتی، زیادتی اور قتل کی وارداتوں میں ملوث تھے۔
ملتان میں تھانہ مخدوم رشید کی حدود میں ایم آر حسینیہ چوک کے قریب ڈاکوؤں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، دوران مقابلہ گولیاں لگنے سے 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے جن میں پرویز، عمران، ندیم اور فضل رحمان شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان 6 اکتوبر کو مخدوم رشید کےعلاقے میں ہوئی ڈکیتی کی واردات میں ملوث تھے، دوران ڈکیتی ملزمان نے پروین بی بی کو گلہ دبا کر قتل اور اس کی بیٹی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔