قصور: (دنیا نیوز) قصور شہر اور گردونواح میں ایک ہفتے کے دوران 37 سے زیادہ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار نہ کرنے پر شہریوں نے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
قصور میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف شہریوں کا پولیس کے خلاف شدید احتجاج، آج صبح سویرے بھٹہ چوک پر تین مسلح ڈاکوؤں نے تین مختلف وارداتوں میں شہریوں کو لوٹنا شروع کر دیا، مزاحمت پر ستر سالہ شخص کو زخمی کر دیا۔ بار بار اطلاع کے باوجود پولیس کے بروقت نہ پہنچنے پر شہریوں نے لاہور روڑ بلاک کر کے ٹائروں کو آگ لگا دی اور شدید احتجاج کیا۔
سڑک بلاک ہونے کے سبب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس سے لاہور آنے اور جانے والے مسافروں کو طویل انتظار کے سبب شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔