لاہور: (دنیا نیوز) وائلڈ لائف ٹیم نے ٹھٹھہ کی کینجھر جھیل میں مہمان پرندوں کے شکار کے لیے لگایا گیا جال برآمد کرلیا، ملزمان فرار ہو گئے۔
سردیوں کا آغاز ہوتے ہی سائبیریا سے لاکھوں پرندے ضلع ٹھٹھہ کی مختلف جھیلوں کا رخ کرتے ہیں لیکن گھات لگائے شکاریوں کے باعث ان کی تعداد چند سو رہ جاتی ہے۔ مہمان پرندوں کے تحفظ کیلئے محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے مختلف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔
اسی ضمن میں وائلڈ لائف ٹیم نے آج پولیس نے کینجھر جھیل میں چھاپہ مار کر پرندوں کے شکار کیلئے لگایا گیا جال ضبط کر لیا، شکارکیلئے استعمال ہونے والا دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔