اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ شکست پر پیپلزپارٹی کو اپنی قیادت کی غلطیوں کا ادراک کرنا چاہیے، سندھ کے لوگ آپ کی سرکار میں اصلاح چاہتے ہیں۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا اصلاحات نہ کیں تو آپ کا سندھ میں بھی وہی حشر ہوگا جو باقی پاکستان میں ہوا، یہ احتجاج کا نہیں سوچ کا موقع ہے۔
دوسری جانب بلاول بھٹو کے ٹویٹ پر فردوس عاشق اعوان نے بھی جوابی ٹویٹ کیا۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا پیپلزپارٹی کے مسکن لاڑکانہ میں تبدیلی آ گئی، معظم عباسی کی کامیابی جعلی اکاؤنٹس پارٹی کے خلاف عوام کا اعلان بغاوت ہے، بلاول صاحب آپ کے اپنے گھر میں عوام نے آپ کو مسترد کر دیا۔