اسلام آباد: (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر فواد چودھری اپنے بیانات اور تبصروں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر اکثر اوقات زیر بحث رہتے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین ان کے بیانات کی وجہ سے ان کے مزاحیہ میمز بھی بناتے رہتے ہیں۔
فواد چودھری نے اب دوبارہ سوشل میڈیا صارفین کو تفریح اور طنز کا بھرپور سامان فراہم کیا ہے۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں ان کے نوکریوں کے بارے میں بیان پر سوشل میڈیا میں دلچسپ اور طنزیہ تبصرے ہو رہے ہیں۔
بابا جی نامی ٹویٹر صارف نے لکھا کہ ‘نوکریوں کیلئے نہیں لنگر کے لئے تو دیکھ سکتے ہیں ناں؟ آرپک نامی صارف نے لکھا حکومت بھی ٹیکس کے لئے ہماری طرف نہ دیکھے۔
نعیم کاکڑ نام کے صارف نے فواد چودھری کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا لنگر خانہ کھولنے کے بعد عوام کو نوکری کی ضرورت بھی نہیں، لنگر خانے مزاروں پر بنتے ہیں، حکمران نہیں بناتے ملک چلا رہے ہو کہ عوام کو ذلیل کررہے ہو۔
بعد میں فواد چودھری نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے ٹویٹ کی اس پر ثنا اللہ خان نامی صارف نے فواد چودھری کو جواب دیا آپ کا ویڈیو بیان چلا رہے ہیں جو آپ نے کہا ہے وہی چل رہا ہے، اپنی طرف سے کچھ نہیں چلایا جا رہا۔
ابوعرش نامی صارف نے فواد چودھری کا دفاع کرتے ہوئے لکھا فواد نے اندھوں کے شہر میں آئینہ بیچنے کی بات کی ہے، میڈیا کی رپورٹنگ افسوسناک ہے۔
عرفان عارفی نامی صارف نے فواد چودھری کے ٹویٹ کے جواب میں سوال کیا مواقع اہل مریخ آکر پیدا کریں گے؟ نعمان احمد نے لکھا اگر فواد چودھری چپ رہیں تو یہ ان کا حکومت پر عظیم احسان ہوگا۔