’نوکریوں کیلئے سرکار کی طرف نہیں دیکھا جاسکتا، ملازمتیں دیں تو معیشت بیٹھ جائیگی‘

Last Updated On 15 October,2019 09:25 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب نوکریاں دینے کیلئے نہیں دیکھا جا سکتا۔

ایک تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ حکومت پر سٹریس ہے کہ وہ نوکریاں دے، میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ حکومت تو 400 محکمے ختم کر رہی ہے۔ اگر نوکریوں کے حصول کیلئے گورنمنٹ کی طرف دیکھنا شروع کردینگے تو ہماری اکانومی کا فریم ورک بیٹھ جائے گا۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ دنیا میں گورنمنٹ چھوٹی ہوتی جا رہی ہے۔ یہ چیز لوگوں کے ذہنوں میں ڈالنا بہت ضروری ہے کہ نوکریوں کیلئے حکومت کی طرفنہیں دیکھا جا سکتا۔

 

 

تاہم اپنی ایک ٹویٹ میں فواد چودھری نے نوکریوں سے متعلق بیان پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏حیران ہوں ہر بیان کو کیسے سیاق وسباق کے بغیر سرخی بنا دیا جاتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ میں نے کہا تھا کہ نوکریاں حکومت نہیں، پرائیویٹ سیکٹر دیتا ہے، حکومت نے ماحول پیدا کرنا ہے جہاں نوکریاں ہوں، یہ نہیں کہ ہر شخص سرکاری نوکری ڈھونڈے۔
Advertisement