اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ فضل الرحمن کی تحریک کا مقصد مدرسہ اصلاحات کو روکنا ہے، مدارس کے بچوں کو استعمال کرنے کی تاریخ پرانی ہے۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویت کرتے ہوئے کہا مدارس کے بچوں کو جہاد کے نام پر ملاؤں نے استعمال کیا، سیاست میں مدارس کے بچوں کو قربانی کا بکرا بنایا گیا، فضل الرحمان بچوں کو سیاست کیلئے استعمال کرتے ہیں۔
فواد چودھری کا کہنا تھا فضل الرحمان کی تحریک کے دو بڑے مقاصد ہیں، ایک سیاسی حیثیت کی بحالی جبکہ دوسرا مدارس اصلاحات کو روکنا ہے، بچے شعور کے نظام میں داخل ہوگئے تو ان کی دکانیں بند ہو جائیں گی۔