لاہور: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ مودی ہٹلر کی پالیسیوں پر گامزن ہے، متنازعہ اقدامات سے کشمیر کی آزادی مزید قریب آگئی، مودی نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیا، کشمیریوں کی جدوجہد رنگ لائے گی۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آسام میں مسلمانوں کی شہریت ختم کر دی گئی، آسام سے مودی کیخلاف آواز اٹھ رہی ہے، سکھ برادری بھی بھارت کے ساتھ رہنے کو تیار نہیں، مودی کے اقدامات کی وجہ سے بھارت مشکلات کا شکار ہے، منموہن سنگھ کا کہنا ہے بھارتی معیشت کا بیڑہ غرق ہوگیا۔
فواد چودھری کا کہنا تھا بھارتی معیشت تباہ حالی کا شکار ہے، 29 دن ہوگئے، کشمیری گھروں میں محصور ہیں، مودی بھارت کے اندر بھی اکیلا ہوگیا ہے، اپوزیشن میرے ابو کو چھوڑ دو سے آگے نہیں جا رہی، فضل الرحمن نے کشمیر کیلئے ایک جلسی بھی نہیں کی۔