اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری کو وزیراعظم کا ترجمان مقرر کئے جانے کا امکان ہے، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کو اضافی ذمہ داری ملے گی۔
بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے موجودہ ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن اپنے عہدے سے مطمئن نہیں،ان کے کچھ معاملات پر پارٹی سے اختلافات بھی ہیں جس کے سبب فواد چودھری کو ان کی جگہ عہدہ دیئے جانے کا امکان ہے۔فواد چودھری کے پاس وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قلمدان ہے، انہیں ترجمان کی اضافی ذمہ داری ملے گی۔
رپورٹ کے مطابق فاٹا انتخابات مکمل ہونے کے بعد معاون خصوصی افتخار درانی بھی پس منظر میں چلے گئے ہیں اور وہ اپنے دفتر میں نہیں بیٹھتے تاہم گزشتہ کابینہ اجلاسوں میں انہیں مدعو کیا جاتا رہا ہے۔