اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ یہ عید کشمیری ماؤں کے دکھ کے نام کر دی، خواتین مودی کی فاشسٹ حکومت کا شکار بن گئیں۔
کشمیر کی صورتحال پر وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بھی بول پڑے، فواد چودھری کا ٹویٹر پر پیغام میں کہنا تھا کہ کشمیری مائیں فاشسٹ حکومت میں اپنے بچوں اور خاندان پر جبر و استبداد کا نشانہ ہیں۔
یہ عید ان کشمیری ماؤں کے دکھوں کے نام کہ جو ایک فاشسٹ حکومت میں اپنے بچوں اور خاندان پر جبر و استبداد کا نشانہ ہیں، اللہٰ پاکستانیوں کو توفیق دے کہ یہ مائیں ہم سے مایوس نہ ہوں #KashmirWantsFreedom
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 11, 2019
انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاکستانیوں کو توفیق دے کہ یہ مائیں ہم سے مایوس نہ ہوں۔